2

پتنگ بازی سے روکنے پر بااثر افراد کا صحافی کے گھر میں گھس کر خواتین سمیت اہلخانہ پر تشدد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر با اثر افراد کے سامنے گھٹنے ٹیک لئے گئے۔ مقامی صحافی کے گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف دو ہفتے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود بھی قانونی کاروائی نہ کی جا سکی۔ذرائع کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے بخاری چوک کے رہائشی مقامی صحافی شبیر حسین کی جانب سے دی گئی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ محلے کے باثر ملزمان کو پتنگ بازی کرنے اور پارک میں پودوں کو نقصان پہنچانے سے روکا گیا۔ جس کی رنجش میں ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر ان کے گھر پر دھاوا بول دیا گیا اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ اس دوران گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ متاثرہ افراد کو قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ واقعہ سے متعلق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس کو درخواست کا اندراج کروایا گیا، لیکن پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول کا مظاہرہ کیا جانے لگا۔ جس پر انصاف کے حصول کے لئے درخواست گزار متعلقہ ڈی ایس پی کے دفتر میں پہنچے تو وہاں پر موجود ڈی ایس پی کے ریڈر اور دیگر عملے کی جانب سے ان کے ساتھ مبینہ طور پر انتہائی غیر مناسب رویہ اپناتے ہوئے انہیں بغیر کاروائی کئے ہی واپس لوٹا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں