1

پتنگ بازی سے کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ عوام نے انجوائے کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ عوام نے پتنگ سے پی ٹی آئی کواڑادیاملک بھرمیں ایک فیصد بھی شٹر ڈان ہڑتال نہیں ہوسکی اپوز یشن لیڈر محمود اچکزئی۔علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی رہنماں کے بچے پتنگ اڑاتے رہے-ثابت ہوگیاہے کہ پی ٹی آئی کابیانیہ مستردہوچکاہے اب عوام ایک قومی مجرم کی رہائی کے لیے سڑکوں پر تماشے لگانے کے لیے تیارنہیں عوام وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ پتنگ بازی سے کوئی نقصان نہیں ہوابلکہ عوام نے انجوائے بھی کیااورکاروباری لوگوں کے روزگارمیں بھی اضافہ ہوا- انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کی پہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے پنجاب میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے جبکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی اقدامات کیے۔ 2018 میں پی ٹی آئی اورموجودہ حکومت کاموازنہ عوام نے کرنا ہے-انہیں قوی امیدہے کہ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کی سیاست کاخاتمہ اور الیکشن میں سیاسی تدفین ہوگی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں