17

پتنگ بازی کی مشروط اجازت، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

لاہور (بیوروچیف) لاہوریوں کیلئے محفوظ بسنت کی بحالی،ڈی سی لاہورسیدموسی رضانے بسنت 2026کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ضلع لاہورکی حدودمیں6،7اور8 فروری 2026کوبسنت منائی جائیگی، حکومت نے سخت شرائط وحفاظتی اقدامات کے تحت پتنگ بازی کی مشروط اجازت دی۔ اس حوالے سے پتنگ اور ڈور مینوفیکچررزکی رجسٹریشن کیلئے ای بز ایپ اورآن لائن پورٹل فعال کر دیا گیا۔پتنگ بازی کاسامان فروخت کرنے کیلئے یکم تا8 فروری 2026کاوقت مقرر کیا گیا،چرخیاں بنانے اور بیچنے پرمکمل پابندی،ڈورصرف “پنا” کی شکل میں ہو گی۔ڈی سی لاہور کے مطابق نائلون،پلاسٹک اوردھاتی تارکے استعمال پرزیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، تمام مینوفیکچررزاورسیلرزاپنی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے موٹرسائیکل سواروں کیلئے بائیک پرحفاظتی تار لگوانالازمی قرار دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرلاہورسید موسی رضا کے مطابق پتنگ اورگڈے کاسائزمقررہ حدسے تجاوز نہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں