پتنگ سازوں و ڈیلرز کی رجسٹریشن کی جائے، DC

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ضلعی سطح پر کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر سختی سے عملدرآمد کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرنے اجلاس کی صدارت کی۔ سٹی پولیس آفیسر بلال عمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل،چیف ٹریفک آفیسر، اسسٹنٹ کمشنرز اور سول ڈیفنس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کیمیکل ڈور تیار و فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی سطح پر پتنگ و ڈورسازی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سول ڈیفنس اور تمام متعلقہ تھانوں میں پتنگ سازوں و ڈیلرز کی رجسٹریشن کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کیلئے شہر سے باہر مخصوص جگہ دیکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔کائٹ فلائنگ نئے ایکٹ کی خلاف ورزی پر ناقابل ضمانت مقدمات درج ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں