پتنگ کی ڈور پھرنے سے لڑکی زخمی

ملتان(بیوروچیف) پتنگ کی ڈور پھرنے سے 22سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔ 22سالہ ثانیہ ولد سلطان کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈور پھرنے کا وقوعہ کوٹ ربنواز میں پیش آیا۔ثانیہ گھر کی چھت پر موجود تھی کہ کٹی پتنگ کی ڈور اس گردن پر پھر گئی، ریسکیو نے فوری طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے دعوئوں کے باوجود ملتان میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں