پختہ قبریں بنانے پر پابندی عائد کی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )فیصل آباد شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر یہاں پر مردوں کو دفنانے کے لیے قبرستان میں جگہ کم پڑتی جا رہی ہے جبکہ رہی صحیح کسر پختہ قبروں نے پوری کر دی ہے انتظامیہ فوری طور پر قبرستان میں پختہ قبریں بنانے پر پابندی عائد کرے تاکہ لوگوں کو اپنے پیاروں کو دفنانے میں آسانی ہو ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر اور سپریم انجمن تاجران سٹی کے وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل میاں اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی آبادی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور یہاں پر مختلف قسم کی ہاسنگ سوسائٹیاں بنائی جا رہی ہیں مگر ان میں قبرستان نام کی کوئی چیز نہیں جس کی وجہ سے تمام تر بوجھ پہلے سے موجود قبرستانوں پر پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں