3

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 94دکاندار گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ ایک ہفتہ میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 94دکانداروں کو گرفتار،16دکانوں کو سیل اور ایک گرانفروش کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ۔ ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس /فوکل پرسن برائے پرائس کنٹرول اقدامات ضلع فیصل آباد ریاض حسین انجم نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ہدایات پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں و بازاروں میں6391،انسپکشنز کرکے پھل وسبزی،روٹی،چکن،کریانہ کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں گرانفروشوں کے خلاف ایکشن لیا اور اوورچارجنگ پر607دکانداروں کو38 لاکھ51 ہزارجرمانہ عائد کیا۔اس دوران نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے367دکانداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مسلسل انسپکشن کی بدولت نہ صرف پھل وسبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی بلکہ خلاف ورزیاں بھی کم ہورہی ہیں جس سے صارفین کو ریلیف مل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں