پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو اشیائے خوردونوش سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کی۔ ڈی او انڈسٹریز نے روراں ماہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی،انہوں نے بتایا کہ ماہ جنوری میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کل 17 ہزار 853 سے زائد انسپکشنز کیں،خلاف ورزی پر مختلف دوکانداروں کو مجموعی طور پر 6لاکھ 7ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کومزید بہتربنائیں اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گراں فروشوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے تاکہ عوام الناس کو حقیقی معنوں میں ریلیف کی فراہمی کاعمل یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں