چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر سختی سے عملدرآمد کی تاکید کی اور کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کے نتائج واضح نظر آنے چاہیں۔ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کریں اور اوورچارجنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کو قانون کی گرفت میں لائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔بعد ازاںڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور افسران وسٹاف کی حاضری چیک کرکے غیر حاضر سٹاف کی رپورٹ طلب کر لی۔ڈپٹی کمشنر نے سنٹر میں آئے ہوئے درخواست گزار کو اراضی سے متعلقہ ڈاکومنٹس کی فراہمی کا جائزہ اور موقع پر موجود افراد سے سنٹر کی کارکردگی بارے دریافت کیا۔انہوں نے بیٹھنے کے انتظامات واش رومز میں صفائی بھی چیک کی ۔




