33

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے عوام کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

فیصل آباد ‘ جڑانوالہ(سٹاف رپورٹر’ نامہ نگار)انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ماہ صیام میں بے لگام مافیا نے خود ساختہ ریٹ مقرر کر دئیے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر تک محدود،عوام کی حکمرانوں کو بددعائیں،تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث بے لگام مافیا نے اشیائے خورد و نوش پھلوں سبزیوں اور گوشت کے خود ساختہ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اور من مرضی کے ریٹ وصول کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں ماہ صیام سے ایک روز قبل80سے100روپے فی کلو فروخت ہونیوالا خربوزہ 200 روپے فی کلو، 120 سے 150 روپے تک فی درجن کے حساب سے فروخت ہونیوالا کیلا 250 سے 300 روپے فی درجن،200 سے 250 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونیوالا سیب 350 روپے فی کلو,100 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونیوالی سٹابری 200 سے 250 روپے فی کلو،350 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونیوالی کھجور 500 سے 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے بھی اپنی مرضی کے نرخ طے کر رکھے ہیں جبکہ اوزان پیمانوں میں ہیر پھیر بھی معمول بنا رکھا ہے پھلوں کیساتھ ساتھ سبزیوں کی قمیتوں میں بھی دوگنا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ دالیں،گھی،بیسن،چینی کی قمیتوں میں بھی اضافہ نے روزہ داروں کی چیخیں نکال دی ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مافیا نے خود ساختہ مہنگائی کر رکھی ہے اور سرکاری ریٹ لسٹیں دردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہے انتظامیہ کی ساری توجہ آٹا پوائنٹس پر مرکوز کر رکھی ہے اور عوام کو بے لگام مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے خود کو اپنے دفاتر تک محدود کر رکھا ہے اور اکا دکا کارروائی کرکے افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں جبکہ عام مارکیٹ میں حقیقت اسکے برعکس ہے بے تحاشا مہنگائی نے ماہ صیام کی خوشیاں بھی چھین لی ہے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہو چکا ہے عوام الناس نے وزیر اعظم پاکستان، نگران وزیر اعلی پنجاب، کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر خود ساختہ مہنگائی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنیوالے بے لگام مافیا کے خلاف روزانہ کی بیناد پر کریک ڈان کیا جائے اور اشیائے خورد و نوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں