پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی،مہنگائی بے قابو،خریدار پریشان

فیصل آباد(آن لائن) حکومت کی درآمد اور برآمد پا لیسی کی وجہ سے چینی کی قیمت میں 55روپے فی کلو روپے اضا فہ ہو گیا، مصنو عی مہنگا ئی کا جن بے قا بو،گوشت،دودھ،پھل سبزیاں روٹی بیکری آئٹم کی گرانفروش مرضی کی قیمتیں وصول کرنے لگے،انتظامیہ منافع خو روں اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس، چینی کی 180 روپے سے 200روپے میں فروخت جاری ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نا قص کا رکردگی،انتظا میہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں نا کام،ریٹ پر بحث کے دوران تلخ کلا می جگہ جگہ جھگڑے،مشتعل افراد کا دوکا نداروں پر تشدد، حالیہ وفا قی حکو مت کی چینی درآمد اور برآمد پا لیسی نے چینی کی قیمت میں 55رو پے اضا فہ کردیا ہے،145 رو پے میں فروخت ہو نے والی چینی 180روپے سے 200روپے میں فروخت ہو رہی ہے، منا فع خو ر اور ذخیرہ اندوز شہریوں کو دونو ں ہا تھو ں سے لو ٹ رہے ہیں، گندم کی قیمت کم ہو نے سے آٹے کی قیمت میں نما یا ں کمی آئی ہے جبکہ غریب کسا نو ں کی گند م 5500روپے میں فروخت ہو نے والی گندم 1800 سے2000روپے تک آگئی ہے، جبکہدوسری جا نب شہریو ں کا کہنا ہے کہ 145روپے میں فروخت ہو نے والی چینی 200روپے میں فروخت ہو رہی ہے، کیونکہ شہریوں کا الزام ہے کہ شوگر ما فیا کا زیادہ تر تعلق سیا ست دانوں اور پا رلیمنٹ کے اراکین سے ہیں،جس کی وجہ سے چینی کی قیمت کم ہو نے کی بجا ئے زیا دہ ہورہی ہے، حا لیہ وفا قی حکو مت کی چینی کی قیمت کو کنٹرول کر نے کیلئے بنا ئی گئی کمیٹیا ں چینی کی قیمت کنٹرول نہ کر سکی، بڑے دکا ندا روں کو جر ما نے کر نے کی بجا ئے چھو ٹی دکا نداروں کو بھا ری جر ما نے اور چا لا ن کئے جارہے ہیں، چینی کے ساتھ ساتھ دیگر کھا نے پینے کی اشیا میں بھی اضا فہ کیا جا رہا ہے، بڑا گوشت 850روپے کی بجا ئے 1200روپے فی کلو ،چھوٹا گوشت 1450روپے کی بجائے 2000روپے سے 2200روپے تک فی کلو ، برائلر مرغی 550رو پے سے 650رو پے تک فی کلو، دودھ 160سے 220روپے فی کلو، روٹی 13روپے کی بجا ئے 15سے 20روپے تک فروخت ہورہی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی،مہنگائی رک نہ سکی، اضافی چارج والے مجسٹریٹس نے ڈپٹی کمشنر کی سخت ہدایات اور نوٹسز کے باوجود قبلہ درست نہ کیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی یا عدم تو جہ کے باعث شہر میں مصنوئی مہنگا ئی کا طوفا ن نہ تھم سکا،بیشتر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اضا فی چارج پر ہو نے کے باعث اسے بطور عذر بھی پیش کرتے ہیں اور پرائس کنٹرول کے کا م پر توجہ بھی نہیں دیتے،پرائس کنٹرول کی کاروائیا ں تو در کنار انسپکشنز بھی نہیں ہوتی جس کے باعث گرانفروش مرضی کی قیمتوں پر اشیا ضروریہ فروخت کرتے ہیں خصوصا پھل،سبزیاں،دودھ اور گوشت کی فروخت کبھی بھی ریٹ لسٹ کے مطا بق نہیں ہوئی، ریٹ پر بحث کے دوران جگہ جگہ جھگڑے اورتلخ کلا می پر مشتعل افراد نے دکا ندار کو تشدد کا نشانہ بنا تے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں