پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 6، افراد کو موقع سے گرفتار کرادیا۔انہوں نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے شہر کے بعض علاقوں کا دورہ کیا اور پھل و سبزی،چکن،روٹی،کریانہ کی اشیا کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے130،انسپکشنز کیں اور گرانفروشی پر دکانداروں کو35 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے دکانوں پرنرخناموں کی موجودگی بھی چیک کی اور واضح کیا کہ بنیادی اشیا ضروریہ کی اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون متحرک ہے لہذا خلاف ورزی سے باز رہا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں