پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے عملہ پر دکانداروں نے دھاوا بول دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جھنگ بازار کے علاقہ محلہ لیاقت آباد میں مشتعل دکانداروں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے عملہ پر تشدد، گاڑی کے شیشے توڑ دیئے ،قانونی کارروائی کرنیوالے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سہیل احمد نے بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرنے جب وہ لیاقت آباد پہنچے تو چالان کرنے پر دوکانداروں نے ٹیم پر حملہ کر دیا، تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا ،تاہم پولیس طلب کرنے پر ملزمان فرار ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں