47

پرائیویٹ سکولزفورم کے وفد کی رجسٹریشن کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے افسران سے ملاقات

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) پرائیویٹ سکولز فورم کے وفد کی رجسٹریشن کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے افسران سے ملاقات،رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کرنے اور مل جل کر تعلیمی میدان میں کام کرنے پر اتفاق،تفصیلات کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم پرائیویٹ سکولز فور م پنجاب کے وفد نے چیرمین رانا شاہد مقرب کی سربراہی میں میاں ندیم شہزاد،چوہدری گلزار حسین ،رانا خلیل احمد ،محمد اسلم بٹ و دیگر نے نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے نئے تعینات ہونے والے سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد راشد ضیا ،اور ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن علی احمد سیان سے ملات کی افسران بالا کو آگاہ کیا گیا کہ رجسٹریشن کا عمل سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں سکولز پورٹل کے کورڈ بند ہو چکے ہیں اور بچوںکی رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر رکا ہوا ہے اس لئیے ترجیحی بنیادوں پر نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ جس سے سی ای او ایجوکیشن راشد ضیا نے مکمل اتفاق کیا اور عملہ کو فوری طور پر رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے آپ کی کاوشیں لائق تحسین ہے دفتر میں رشوت جیسی لانت کو ختم کرنے اور تعلیمی میدان میں مل جل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں