پرائیویٹ سکولز فورم تعلیمی معیار کو بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے زیر اہتمام چناب کلب میں عید ملن پارٹی کا انعقاد،بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہمارا مشن ہے ،رانا شاہد مقرب۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کی ٹیم نے ہمیشہ بھائی چارے کی فضا کو فروغ اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کی پھر پور کوشش کی ہے تعلیمی میدان میں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا نجی تعلیمی ادارے شرح کوخواندگی کو بڑھانے میں بھر پور کردار کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن ،سابق ڈائریکٹر سیکنڈری سکولز کشور ناہید رانا،ڈائریکٹر ایلیمنٹری سکولز افتخار خان،ویلفئیر آفیسر تعلیمی بورڈ سردار بابر ڈوگر،آ ر پی ایم قائد اکیڈمی فیصل آباد فتح محمد صابر،ڈی ای او چنیوٹ محمد اسماعیل ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل صدر نور حسن ،ممبر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری ندیم سندھو، چیئرمین پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب رانا شاہد مقرب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان محمد اسلم بٹ،میا ں ندیم شہزاد،چوہدری گلزار حسین ،رانا خلیل احمد،رانا جابر رشید،سید ابرار حسین شاہ،ملک طارق،شیخ غلام سرور،زاہد رشید بسرا،رانا طارق،بابر سہیل،میاں اویس،احمد بلوچ ،محمد امتیاز،حافظ محمودالحسن ،زاہد وقاص،چوہدری عبدالرشید،ملک محمد علی ،سید عمران حیدر،حافظ عبدالوھاب، محمد شبیر احمد،چوہدری یوسف،حافظ نجف،وارث عطاری ،ڈاکٹر نعمان گل ،رانا اسامہ اسلم ،رانا شازم علی،راغب علی ،جہانگیر اشرف ،حاجی جاوید اقبال ،سمیت دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب تعلیم اور کھیل کے میدانوں میں بھرپور حوصلہ افزائی کر رہا ہے تاکہ طلبا و طالبات میں آگے بڑھنے کا جوش و جذبہ پیدا ہو ،اور نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے فوری حل کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں