ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے زیر اہتمام مقرب الٰہی ٹیلنٹ ایوار ڈ کا انعقاد،ٹیلنٹ ایوارڈ میں معیاری پرچہ جات،طریقہ کاراور بڑی تعداد میں طلبا و طالبات کی شرکت ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، وقار احمد، امتحان بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر اور خود اعتمادی کا باعث بنتے ہیں،نور احمد، تفصیلا ت کے مطابق پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے زیر اہتمام مقرب الٰہی ٹیلنٹ ایوارڈ کا انعقاد ایمان سکول اینڈ کالج میں کیا گیا جس میں پنجم اور ہشتم کلاس کے طلبا و طالبات کا 4لازمی مضامین انگلش،اردو،ریاضی اور سائنس کا امتحان لیا گیا جس میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے 86سکولز کے ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد وقار احمد،آ ر پی ایم قائد اکیڈمی فیصل آباد فتح محمد صابر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل صدر نو راحمد،پرنسپل محمد کاشف ،محمد طاہر ،محمد اسلم بٹ و دیگر نے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ایوارڈ میں معیاری پرچہ جات کی تیاری،طریقہ کار اور بڑی تعداد میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے طلبا و طالبات کی شرکت ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اس امتحان سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری اور خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا بورڈ طرز کا ایسا مقابلے کا امتحان بچوں کو آگے بڑھنے اور تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر ہوتی ہے اور مقابلے کی فضا قائم ہوتی ہے اس موقع پر رانا شاہد مقرب چیئرمین پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب رانا شاہد مقرب ،میاں ندیم شہزاد،چوہدری گلزار ذحسین ،زاہد رشید بسرا،شیخ غلام سرور،ملک طارق ،رانا جابر رشید،راغب علی،عبدالرشید سندھو، وارث عطاری ،جاوید اقبال،حافظ محمودالحسن،وقاص سندھو،چوہدری زاہد اقبال،رانا طارق محمود،محمد علی ،اختر عباس،عثمان ضیائ،شیخ عاشق،سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کی ٹیم کی تعلیمی میدان میں خدمات ہمشیہ سے نمایاں ہیںیہی وجہ ہے کہ سکولز اور طلبا و طالبات میں تعلیمی کارکردگی دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔
2