پرائیویٹ سکولز فورم کے وفد کی محکمہ تعلیم کے افسران سے ملاقات

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے وفد کی عبدالغفار،محمد ذاکر،افتخار خان ،رائے نواز کو مبارکباد،تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے چیئرمین رانا شاہد مقرب ،ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی فیصل آباد چوہدری ندیم سندھو،رانا جابر رشید،میاں ندیم شہزاد،چوہدری گلزار حسین ،رانا خلیل احمد و دیگر نے محکمہ ایجوکیشن فیصل آباد میں ڈی ای او ایلیمنٹری تعینات ہونے پر محمدذاکر حسین ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری عبدالغفار کو گریڈ 18میں پرموٹ ہونے محمد افتخار خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیمنٹری فیصل آباد تعینات ہونے ،رائے حق نواز کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سیکنڈری فیصل آباد تعینات ہونے پر پھولوں کے گلدستے پیش کئیے اور مبار کباد دی ،جس پر آفسران نے پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ افسران کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیمی میدان میں بہترین کام کر رہے ہیں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا نجی تعلیمی اداروں میں قوانین کی پابندی کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل مل جل کر حل کرنے اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق ہوا ،پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب نجی تعلیمی اداروں کی وہ نمائندہ تنظیم ہے جوعملی طور پر تعلیمی اداروں اور طلبا و طالبات کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں