33

پرائیویٹ ہسپتالوں میں نان کوالیفائیڈ عملہ انسانی جانوں سے کھیلنے لگا

ساہیوال(بیوروچیف) شہر،قصبوں میں جگہ جگہ نان رجسٹرڈ اور نان کوالیفائیڈ عملہ پرائیویٹ ہسپتال میڈیکل سٹورزچلانے لگے ڈرگ انسپکٹر کے ساتھ محکمہ صحت پنجاب خاموش تماشائی ۔ ساہیوال شہر،قصبہ نورشاہ،ہڑپہ شہر،ہڑپہ اسٹیشن، کمیر،اڈہ کھوئیاں،نائیوالہ بنگلہ میں نان رجسٹرڈ اور نان کوالیفائیڈ عملہ پرائیویٹ ہسپتال اور میڈیکل سٹورزچلارہے ہیں انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں،محکمہ صحت خاموش تماشائی ہے۔ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی افسران شہریوں کو صحت کے حوالے سے سہولیات میسر کرنے میں بری طرح ناکام ہیں ساہیوال میں قائم 60فیصد میڈیکل سٹورزمیں نان کوالیفائیڈ عملہ تعینات ہے۔ نان کوالیفائیڈ عملہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔ نان کوالیفائیڈ عملہ کی طرف سے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے تحریر کردہ نسخہ تبدیل کر کے مرضی کی ادویات بھی شامل کر دی جاتی ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ محکمہ صحت ساہیوال اور ڈرگ انسپکٹرز کی ملی بھگت سے غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں