پرانی دشمنی ، مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان لہولہان

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد کی فائرنگ سے مخالف نوجوان لہولہان، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ غلام رسول ٹائون کے سرور ولد انور کی پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی۔ گزشتہ روز وہ ڈیوٹی سے گھر آ رہا تھا کہ راستے میں مخالفین نے اس پر فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے سرور بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا۔ تو حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ بعدازاں مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں