پرانی دشمنی کی بنا پر مشتعل افراد نے تشدد کرکے مخالف کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 610 گ ب کے رہائشی ماجد نے بتایا کہ ان کی ملزمان کوہ نور عرف سنی وغیرہ کے ساتھ پرانی دشمنی چلی آ رہی ہے۔ دو روز قبل ملزمان نے اس کے والد لطیف کو ڈیرہ پر جاتے ہوئے پکڑ لیا اور بری طرح تشدد کانشانہ بنایا۔ بعدازاں بے ہوشی کی حالت میںکھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں لطیف کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں