پرانے دور کے ٹی وی ڈرامے سبق آموز ہوتے تھے’ ارجمند رحیم

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ ارجمند رحیم کا کہنا ہے کہ پرانے ڈرامے سبق آموز اور معیاری ہوتے تھے، لیکن آج کل ڈراموں میں معیار کی بجائے ریٹنگ اور پیسے کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ارجمند رحیم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ اب جو ڈرامے بن رہے ہیں ان کی کہانیاں گھسی پٹی ہوتی ہیں، جو گھر میں ہی گھومتی رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ڈراموں میں یہی دکھایا جاتا ہے کہ ہیرو اور ہیروئن ایک گھر میں رہتے ہیں، وہیں ان کے درمیان تعلق قائم ہوجاتا ہے اور ایسے ڈراموں کی ریٹنگز بھی بہت آتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق انہیں ڈراموں میں ایک چیز بہت بری لگتی ہے اور وہ یہ کہ زیادہ تر ڈراموں میں یہی دکھایا جاتا ہے کہ کوئی کردار دوسرے کرداروں کی باتوں کو خفیہ طور پر یا اتفاقیہ طور پر سن لیتا ہے، جو ڈرامے میں دکھانا مناسب نہیں لگتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں