63

پرانے قرضوں کی ادائیگی کیلئے نئے قرضے لینے کی تیاریاں

اسلام آباد(بیوروچیف)نگران وفاقی حکومت نے کمرشل بینکوں سے3ماہ میں11.04 ٹریلین روپے کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ کر لیا۔وسائل کے مقابلے میں بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرنے کیلیے حکومت کا انحصار نجی قرضوں پر بڑھتا جا رہا ہے اسی ضمن میں حکومت کی جانب سے کمرشل بینکوں سے3ماہ میں 11.04 ٹریلین روپے کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے قرضے لینے کے منصوبہ اس وقت سامنے آیا جب بینکوں نے حکومت کیلئے 3 سے 12 ماہ کی مدت کے مختصر مدت کے قرضے پر تاریخی بلند ترین 25 فیصد شرح سود مقرر کر دی ہے۔دوسری جانب قرض لینے کیلئے حکومت کی نئی پالیسی دکھائی دے رہی ہے جس کے تحت حکومت نے طویل مدت کیلئے سستے قرضے لینے اور مختصر مدت کے مہنگے قرضوں پر انحصار کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس تبدیلی کے تحت تیزی سے بڑھتے ہوئے مہنگے قرضوں کی جگہ سستے قرضے لے کر ٹیکس محصولات کو بڑھا کر قرض واپسی کیلئے وقت حاصل کیا جا سکے، قرض کا ایک اہم حصہ 3 ماہ میں 9.23 ٹریلین روپے کے پرانے مہنگے قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں