پراپرٹی خریدنے کا جھانسہ دیکر شہری کیساتھ4کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پراپرٹی خریدنے کا جھانسہ دیکر فراڈیاشہری کے 4کروڑ کی رقم لے اڑا۔ پراپرٹی خرید کر دی نہ ہی منافع دیا۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ اکائونٹس میں رقم نہ ہونے پر بوگس نکلا، روشن والا پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم جاوید وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق دسوہہ کے رہائشی عبداللہ نامی شخص نے بتایا کہ وہ پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہے کچھ عرصہ قبل اس کے واقف کار ملزم جاوید نے پراپرٹی خریدنے کیلئے 4کروڑ سے زائد رقم حاصل کی۔ بعد ازاں نہ تو پراپرٹی خریدی نہ ہی رقم واپس کی۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ جعلی نکلا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں