پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالے ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی شروع

لاہور (بیوروچیف) پنجاب بھر میں محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ گزشتہ ماہ محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کو حتمی نوٹسز جاری کئے تھے۔لاہور کے دو ریجنز میں ساڑھے 13ارب کے ہدف میں سے پونے 9ارب کی وصولی ہو چکی ہے جبکہ پنجاب بھر سے مجموعی طور پر 20ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔ تمام ٹیکسز کی مد میں 73ارب کے ہدف میں ساڑھے 49ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔یکم جنوری سے ڈیفالٹرز پر جرمانے کے ساتھ ٹیکس وصولی کی جائے گی اور بڑے ڈیفالٹرز کی جائیداد کی قرقی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں خود موجود رہیں۔ رواں مالی سال میں محکمہ ایکسائز نے اب تک 12ارب روپے اضافی وصول کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں