پراپرٹی ٹیکس وصولی کا دائرہ کار وسیع ،شہروں سے باہر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رہائشی بھی ریڈار پر آگئے

لاہور (بیوروچیف) پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔اب شہری علاقوں سے باہر ہائوسنگ سوسائٹیز سے بھی پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔حکومت نے محکمہ ایکسائز کووصولیوں کے لئے ٹاسک دے دیا۔ پنجاب بھر میں پہلی دفعہ اب شہری علاقوں سے باہر ہاسنگ سوسائٹیز سے بھی پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائیگا۔حکومت سے منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز میں رہائشیوں سے وصولی ہو گی۔ ایکسائزحکام کے مطابق منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز سے نئے سسٹم کے تحت ڈی سی ریٹ پر ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ای ٹی او ایکسائز کواختیار ہوگا کہ وہ منظورشدہ ہائوسنگ سوسائٹی کے رہائش پذیروں کی ٹیکس تشخیص کرے۔قبل ازیں پنجاب بھر میں 25لاکھ کے قریب پراپرٹی مالکان ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں۔ شہر سے باہر ہائوسنگ سوسائٹیزکوسسٹم میں شامل کرنے سے کروڑوں روپے ٹیکس وصولی میں اضافہ متوقع ہے۔محکمہ ایکسائزحتمی منظوری کیلئے سمری رواں ہفتے حکومت کو بھجوائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں