فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے مقامی پراپرٹی ٹیکس کی وصولی مقامی سطح پر جمع کر کے شہریوں کو بااختیار بنانے کے پراجیکٹ کیلئے لاہور کی نجی کمپنی کو سروے کرنے کی اجازت دے دی۔ تفصیل کے مطابق ایسوسی ایٹ ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ آپریشن سنٹر آف اکنامک ریسرچ ان پاکستان لاہور کے عادل سعید نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ کو فیصل آباد میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے مقامی سطح پر جمع ہونے والے پراپرٹی ٹیکس کی رقوم کو مقامی سطح پر استعمال کرتے ہوئے شہر کی تعمیر وترقی کیلئے سروے کرنے کیلئے این او سی کیلئے درخواست دی تھی، جس پر ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی فیصل آباد کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کی وساطت سے موصول ہونے والی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نجی سروے کمپنی کو 30 جون 2023ء تک سروے کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سرکاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی پر اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا، جس کے مطابق لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ مذکورہ سروے کمپنی کی ایکٹویٹی پر نظر رکھے گا اور مذکورہ سروے کمپنی قانون’ ریگولیشن’ پولیس’ سکیورٹی ایجنسی اور ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر عمل کرنے کی پابند ہو گی اور مذکورہ سروے کمیٹی اپنی رپورٹ سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریگی اور کسی بھی ادارے میں بالخصوص وفاقی ادارے میں جانے سے پہلے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہو گی اور مذکورہ فرم مذہبی’ سوشل کلچرل اور قومی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھے گی اور لوکل گورنمنٹ اور لوکل انٹیلی ایجنسی مذکورہ فرم کی اصل سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کریگی اور حکومت پاکستان وزارت خارجہ’ پولیس ایریا میں کسی قسم کی سرگرمی نہیں کریگی اور لوکل ڈیپارٹمنٹ اس بات کی تصدیق کرے گا کہ مذکورہ فرم سوالنامے’ رائے سروے’ سروے مہم میں پاکستانی معاشرے کے مذہبی’ سماجی’ ثقافتی اصولوں’ قومی مفاد اور عوامی امن کیلئے ناقابل اعتراض مواد شامل نہ ہو اور مذکورہ فرم کے اکائونٹ کا آڈٹ نامور چارٹرڈ اکائونٹنٹ فرم (رجسٹرڈ) سے کروانے کی پابند ہو گئی اور کسی قسم کی خرابی پائی گئی تو اس کا این او سی خارج کر دیا جائے گا۔
95