پراپرٹی ڈیلر شہری کے 1کروڑ 86لاکھ لے اُڑا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رقبہ خریدنے کا جھانسہ دیکر پراپرٹی ڈیلر نے شہری کے ایک کروڑ 86لاکھ ہتھیا لئے’ رقبہ خرید کر دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ کیش نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق یپپلزکالونی کے علاقہ ڈوگر بستی کے رہائشی شفیق الرحمن نے بتایا کہ اس کے جاننے والے پراپرٹی ڈیلر اکبر نے رقبہ خریدنے کا جھانسہ دیکر رقم حاصل کی اور حسب معاہدہ رقبہ خریدا نہ رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں