19

پراپرٹی ڈیلر نے پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دیکر شہری سے ڈیڑھ کروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پراپرٹی ڈیلر نے سادہ لوح شہریوں کو پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دیکر ڈیڑھ کروڑ کی رقم ہتھیالی’ پلاٹ لیکر دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ تفصیل کے مطابق 91ج ب گوجرہ کے رہائشی حسن رحمان نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس نے واقف کار ملزم رانا آفتاب پراپرٹی ڈیلر سے پلاٹ خریدنے کا کہا تو اس نے 247رب میں واقع علی ہائوسنگ کالونی میں ایک پلاٹ دکھایا اور اس کا سودا کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ کی رقم حاصل کی اور کہا کہ آپ پلاٹ میں رقم انوسٹمنٹ کر لیں، پلاٹ پسند نہ آیا تو مہنگے داموں فروخت ہو جائے گا۔ بعدازاں پلاٹ دیا نہ ہی رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد ایم سی بنک سمن آباد برانچ کا چیک دیا جوکہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی بناء پر کیش نہ ہو سکا۔ سمن آباد پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں