پراپرٹی ڈیلر کا شہری کیساتھ2کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پراپرٹی ڈیلر نے مکان خریدنے کا جھانسہ دیکر شہری سے دو کروڑ ہتھیا لئے’ مکان لیکر دیا نہ ہی رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد رقم دینے سے انکاری ہو گیا،متاثرہ شہری بلال امین نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس نے واقف کار پراپرٹی ڈیلر سے سوساں روٍڈ پر مکان خریدنے کی خواہش ظاہر کی تو ملزم نے مکان دلوانے کیلئے اس سے ایک کروڑ 97لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں مکان لیکر دیا نہ ہی رقم واپس کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں