پربھاس کی فلم ”دی راجا صاحب” کی ریلیز ملتوی

ممبئی (شوبز نیوز)مشہور تلگو اداکار پربھاس کی آنے والی ہارر کامیڈی فلم “دی راجا صاحب کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔ پہلے یہ فلم 10 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، فلم کی ریلیز کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔فلم کے قریبی ذرائع کے مطابق، فلم مکمل ہونے میں مزید وقت لگے گا، جس کے باعث اسے شیڈول کے مطابق ریلیز نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم، فلم سازوں نے ریلیز کی نئی تاریخ کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔فلم کے تخلیق کاروں نے اشارہ دیا ہے کہ سنکرانتی کے موقع پر پربھاس کے مداحوں کے لیے ایک خاص پوسٹر جاری کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی فلم کی پروموشن بھرپور انداز میں شروع کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں