پرفارمنس کے دوران جینیفر لوپیز پر کیڑا رینگنے کی ویڈیو وائرل

نیویارک (شوبز نیوز) معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کے گردن پر کیڑے کے چڑھنے اور رینگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔امریکی میگزین پیپلز کے مطابق 56 سالہ اداکارہ و گلوکارہ اس وقت اپنے میوزک ٹوئر پر ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے قازقستان میں بھی ایک کنسرٹ کیا۔جینیفر لوپیز نے قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں بھی ایک کنسرٹ کیا، جس دوران ان کے ساتھ ایک نامناسب واقعہ پیش آیا۔لائیو کنسرٹ کے دوران گلوکارہ کی گردن پر ایک کیڑا رینگتے ہوئے پہنچا اور حیران کن طور پر گلوکارہ کا اس بات کا علم نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں