33

پرنسپل مسزلوئیس جبیں کو پرموشن ملنے کی خوشی میں تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ گرلزہائیرسکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن کی پرنسپل مسز لوئیس جبیں کو 19 گریڈ میںپرموشن ملنے کی خوشی میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رانا عابد علی ڈویژنل صدر اپیکا سپیشل ایجوکیشن ‘ سینئر نائب صدر بابر سہوترا’ پرنسپل بلائنڈ سکول ندیم انجم’ وائس پرنسپل میاں زاہد’ فیصل بھٹی’ عاصم نوخیز’ محمد جمیل ‘ محمد امین’ محمد جنید’ محمد ایوب’ جاوید بلوچ’ آصف مسیح اور عمانوئیل گل نے مسز لوئیس جبیں کو 19 گریڈ میںپرموشن ملنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رانا عابد علی ڈویژنل صدر اپیکا سپیشل ایجوکیشن ‘ سینئر نائب صدر بابر سہوترا’ پرنسپل بلائنڈ سکول ندیم انجم’ وائس پرنسپل میاں زاہد’ فیصل بھٹی و دیگر مقررین نے کہا کہ مسز لوئیس جبیں محنتی اور شفیق خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتی ہیں’ ان کی شفقت اور ملنساری کی گواہی گورنمنٹ گرلزہائیرسکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن کا سٹاف اور زیر تعلیم سپیشل بچے اور بچیاں دے رہی ہیں’ ہماری دعا ہے کہ مسز لوئیس جبیں اسی طرح محنت سے کام کرتی رہیں اور ترقی کی مزی منازل طے کرتی رہیں’ اس موقع پر گورنمنٹ گرلزہائیرسکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن کی پرنسپل مسز لوئیس جبیں نے رانا عابد علی ڈویژنل صدر اپیکا سپیشل ایجوکیشن ‘ سینئر نائب صدر بابر سہوترا’ پرنسپل بلائنڈ سکول ندیم انجم’ وائس پرنسپل میاں زاہد’ فیصل بھٹی اور ان کے دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میری پرموشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میرے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا اور مجھے پھولوں کے گلدستے پیش کئے’ آپ کے آنے سے میرا دل بڑا ہوا ہے اور میرے ارادے اور بھی زیادہ مضبوط ہوئے ہیں’ انشاء اللہ میری محنت اور لگن میں پہلے سے زیادہ نکھار آئے گا اور میری کوشش ہو گی گورنمنٹ گرلزہائیرسکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن کے ہر طالب علم کو تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی کی ہر خوشی میسر آئے اور وہ اس سکول سے تعلیم کے زیور کے ساتھ اخلاقیات کا درس بھی لے کر جائیں اورجہاں بھی ملازمت کریں حسن اخلاق کا دامن نہ چھوڑیں’ یہی میری کامیابی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں