پرنس نرولا کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ دیویا اگروال کو دھمکیاں

ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی اداکارہ، ماڈل اور رقاصہ دیویا اگروال نے کہا ہے کہ انہیں ساتھی گلوکار، اداکار و ماڈل پرنس نرولا کے مداحوں کی جانب سے آن لائن بیہودہ جملوں اور تنقید کا سامنا ہے۔ 33 سالہ دیویا نے کہا کہ انہیں نفرت انگیز جملوں سے مسئلہ نہیں، لیکن ریپ کی دھمکیاں کیوں دی جا رہی ہیں؟انوہں نے الزام عائد کیا کہ انہیں پرنس نرولا کے مداحوں کی طرف سے آن لائن اس قسم کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ یہ معاملہ شو دی 50 میں دونوں کے درمیان اختلاف کے بعد سامنے آیا، جب دیویہ مالدیپ میں تعطیلات منا رہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں