پروفیسر محمد ادریس کی کتاب ستارو ں سے آگے مارکیٹ میں آ گئی

گوجرہ(نامہ نگار)پروفیسر محمد ادریس کی دوسری کتاب ستاروں سے آگے (نوجوانوں کی اصلاح کے لیے) اشاعت اور رونمائی کے مراحل سے گزر کر مارکیٹ میں آ چکی ہے۔ یقیناً اس کتاب کو پڑھ کر نوجوان تاریک راستوں کودھکیلتے ہوئے مقصد حیات اور روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو نگے۔ کیونکہ آج کے اس دور میں یوتھ کی اصلاح بہت ضروری ہے۔ نوجوان اپنے استاد کی لکھی ہوئی کتاب سے استفادہ کر رہے ہیں۔ علمی و ادبی حلقوں میں مبارک باد کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ امید کی جاتی ہے۔ آنے والے دور میں ستاروں سے آگے (کتاب) ہر طالب علم کی تشنگی کو دور کرنے کے لیے کافی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں