پروہاکی لیگ’ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگنے کیلئے تیار

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 24نومبر سے لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ویزوں کیلئے کم وقت کے باعث دورہ اسپین سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد کے مطابق پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کیلئے تمام کھلاڑی 24نومبر کو اسلام آباد رپورٹ کرینگے جہاں ہیڈ کوچ طاہر زمان کی نگرانی میں تربیتی کیمپ لگے گا۔ دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم نے سپین کے ویزے کیلئے وقت کی کمی کے بعد براہ راست ارجنٹائن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی ٹیم نے ارجنٹائن کیلئے ویزا درخواستیں جمع کروادیں،قومی ہاکی ٹیم کا دو دسمبر کو ارجنٹائن روانگی کا پلان ہے،پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے میچز ارجنٹائن اور ہالینڈ سے شیڈول ہے،پاکستان ہاکی ٹیم پہلا میچ دس دسمبر کو ہالینڈ کے ساتھ کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں