لاہور(بیوروچیف)چوہدری پرویزالہی کی مبینہ کرپشن کے اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو بھی نیب نے گرفتار کرلیا۔سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے کسٹڈی حاصل کر لی گئی ، ٹھیکوں میں 1ارب کی کرپشن کے الزام پر گرفتار کیا گیا.محمد خان بھٹی کو تعمیراتی ٹھیکوں میں 1ارب کی کرپشن کے الزام پر نیب لاہور نے گرفتار کیا، ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گجرات و دیگر شہروں میں غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، دیگر ملزمان کیساتھ مہر عظمت حیات کو پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں بطور ایکسیئن بھرتی کروا کر انہیں استعمال کیا۔نیب لاہور کے مطابق ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی رقم چوہدری پرویز الہی، مونس الہی اور محمد خان بھٹی کے ذاتی اکاونٹس میں منتقل ہوتی رہی، نیب لاہور نے تحقیقات کو آگے بڑھانے کیلئے ملزم محمد خان بھٹی کی سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے کسٹڈی حاصل کر لی، ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت لاہور پیش کیا جائے گا۔
59