پرویز الٰہی کی درخواست پر فیصلہ موخر

لاہور (بیوروچیف) پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت، عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا۔عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کے قریبی رشتہ دارکی فوتگی کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ۔سپیشل سنٹرل عدالت کے جج عارف خان نیازی نے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں