72

پرویز شوکت (مرحوم)کا رکن صحافیوں کی ایک توانا آواز تھے ، طاہر راٹھور ، شاہد علی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پی ایف یو جے ورکرز کے زیر اہتمام فیصل آباد میں صدر پرویز,شوکت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ۔ تعزیتی ریفرنس میں قائم مقام صدر طاہر راٹھور ۔نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال ،سیکرٹری جنرل شاہد علی کے علاوہ ملک بھر سے یونینز کے صدر سیکرٹری اور ایف ای سی ممبران نے شرکت کی اور اپنے اپنے الفاظ میں اپنے مرحوم قائد کو خراج عقیدت پیش کیا تعزیتی ریفرنس کے بعد فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر طاہر راٹھور کو اگلے الیکشن تک صدر برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی جس کا با ضابطہ اعلان سیکرٹری جنرل شاہد علی نے کیا اور طاہر راٹھور کو مبارکباد دی تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پریس کلب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام مرحوم قائد پرویز,شوکت کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا قائم مقام صدر طاہر راٹھور نے کہا کہ پرویز شوکت کارکن صحافیوں کی ایک توانا آواز تھے نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کہا کہ یرویز شوکت جتنے بڑے لیڈر اور صحافی تھے اتنے ہی بڑے انسان بھی تھے سیکرٹری جنرل شاہد علی نے کہا کہ پرویز شوکت کی ساری زندگی صحافیوں کے حقو ق کی جنگ لڑتے گزری ہے اور انھو ں نے کبھی اپنے اصولوں کا سودا نہیں کیا ۔اس مو قع پرپرویز شوکت کی خدمات کے ا عتراف میں فیصل آباد پریس کلب کی لائبریری کو انکے نام سے منسوب کرنیکا بھی اعلان کیا صدر ایف یوجے ورکرز جی اے تنویر نے کہا کہ پرویز شوکت ایک درویش صفت انسان تھے تعزیتی ریفر نس سے نا صرف فیصل آباد بلکہ پورے ملک سے یونینز کے صدر سیکرٹری اور فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے شرکت کی اور اپنے اپنے الفاظ میں اپنے مرحوم قائد کو خراج عقیدت پیش کیا تعزیتی ریفرنس میں اسلام آباد سے جہانگیر اسلم ۔بلال عزت نقوی ۔میاں سمیع حیدر آباد، سے صدر ناصر شیخ ،امجد اسلام امجد سیکرٹری سرگودھا، سے عمر فاروق گوندل صدر، رانا اشرف سیکرٹری اور ممبر ایف ای سی اے آر سلیم ،منظور ممتاز انصاری ،رائو محمد اور قلات بلوچستان سے غلام حسین فیصل آباد سے جی اے تنویر صدر شوکت وٹو سیکرٹری رانا محسن فاروق ،افشاں بتول ممبر ایف ای سی ۔عبد الرحمن صدر پریس کلب ،محمد طاہر صدر فوٹو جرنلسٹس ،حسام احمد صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ،میاں منور اقبال نائب صدر پریس کلب ،محمد کاشف نائب صدر پریس کلب ،میاں صغیر سانول جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب ،رانا زاہد صدر کالمسٹ ایسوسی ایشن سابق ،جوائنٹ سیکرٹری ظفران سرور، راناحنا جمیل ایگریکٹو ممبر پریس کلب ملک شوکت ندیم شاہ عزیز,بٹ سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سابق نائب صدر پریس کلب علی اشفاق ہاشمی نے نقابت کے فرائض سر انجام دئیے اور سینئر صحافی حافظ محمد علی نے خصوصی دعا کروائی تعزیتی ریفرنس کے بعد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکر)کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا تمام یونینز کے سیکٹریز نے سیکرٹری جنرل شاہد علی کو کارکردگی رپورٹ پیش کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے متفقہ طور پر طاہر راٹھور کا آئندہ االیکشن تک صدر نامزد کیا سیکرٹری جنرل شاہد علی نے طاہر راٹھور کو مرکزی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پرویز شوکت ایک عہد کا نام ہے ہم نے اب پرویز,شوکت کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے انکی زندگی ہمارے لیے قابل تقلید ہے اایف ای سی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ آئندہ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس کراچی میں ہوگا اور صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپس اسلام آباد اور فیصل آبادمیں کروائی جائیں گی ایف ای سی ممبران نے طاہر راٹھور کو صدر بننے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ پرویز,شوکت پر تو ثابت ہونگے اور کارکن صحافیوں کے حقو ق کے لیے عملی جدوجہد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں