پروین بابی سے تعلق کا انجام بہت دلخراش تھا: مہیش بھٹ

ممبئی (شوبز نیوز) مشہور فلم ساز مہیش بھٹ اور ماضی کی بولڈ اداکارہ مرحومہ پروین بابی کی رومانوی داستان سے سب سے ہی واقف ہیں لیکن حال ہی میں فلم ساز نے کئی سربستہ رازوں سے پردہ اْٹھایا ہے۔فلم ساز مہیش بھٹ نے حالیہ انٹرویو میں پروین بابی کے ساتھ اپنے تعلق کے الم ناک انجام کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ پروین بابی کے ساتھ ان کا رشتہ ان کی زندگی کا ایک اہم ترین موڑ تھا مگر اس کا خاتمہ بہت دل خراش انجام کے ساتھ ہوا۔مہیش بھٹ نے بتایا کہ پروین بابی موڈ ڈس آرڈر اور شیزوفرینیا جیسی ذہنی بیماری سے نبرد آزما تھیں، لیکن اْس وقت (1970 کی دہائی میں) ان کی صحیح تشخیص نہیں ہو سکی تھی۔فلم ساز نے مزید کہا کہ میں نے پروین بابی کو مکمل طور پر ٹوٹتے ہوئے دیکھا۔ وہ صبح میک اپ کر کے شوٹنگ کے لیے نکلتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں