پرچی جوا کھیلنے والے 4ملزمان گرفتار

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے پرچی جوا کھیلنے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد بلال عمر کی ہدایت پر جوا مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پرچی جوا کھیلنے والے 4ملزمان کریم ،ھیدر ،جاوید،اور علی اعجاز کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے جوا پر لگی رقم بکری 3100پنسل 2عدد اور رسید بک برآمد کر لی گئی تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ،سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں جوا کے خاتمے کیلئے پولیس کی خصوصی مہم جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں