ممبئی(شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنی 9 سال کی عمر کی تصویر شیئر کرکے سب کو حیران کر دیا۔پریانکا چوپڑا تصویر میں بوائے کٹ ہیئر سٹائل میں نظر آ رہی ہیں جو ان کے بچپن کے دنوں کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی20سال کی عمر کی تصویر کا بھی موازنہ کیا جب انہوں نے مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا تھا۔بھارتی مشہور اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے9سال کی عمر کی تصویر کو ٹرول نہ کریں اور کہا کہ یہ تصویر ان کے پری ٹین دور کی ہے جب سکول میں بالوں کا سنبھالنا مشکل ہوتا تھا، اس لئے ان کی والدہ نے انہیں یہ ہیئر سٹائل دیا۔
16