فیصل آباد(پ ر)پریسبٹرین چرچ آف پاکستان(پی سی پی)کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس سیشن گزشتہ روز فرسٹ پریسبٹرین چرچ پاکستان ریلوے روڈ فیصل آباد میں منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں پریسبٹرین چرچ آف پاکستان جنرل اسمبلی کے ماڈریٹر ریورنڈ پروفیسر ڈاکٹر اجمل خاں کی بطور ماڈریٹر جنرل اسمبلی 25 سالہ خدمات کے اعزاز میں سلور جوبلی کی پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی۔ جس میں ریورنڈ پروفیسر ڈاکٹر اجمل خاں کی شب روز انتھک خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوے انہیں پی سی پی جنرل اسمبلی کے تاحیات ماڈریٹر بنانے کا اعلان بھی کیا گیا ۔ اجلاس میں کراچی پریسبٹری کے ماڈریٹر ریورنڈ سیلمان نے خطاب کرتے ہوئے خدا کا کلام پیش کیا اور ریورنڈ پروفیسر ڈاکٹر اجمل خاں کی 25 سالہ خدمات پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
42