پریس کلب جڑانوالہ کے سابق صدر مہر نذیر احمد انتقال کر گئے

جڑانوالہ(نامہ نگار) سینئر صحافی بانی و سابق صدر پریس کلب مہر نذیر احمد حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے، وائس چیئرمین پریس کلب و سابق سیکرٹری بار جڑانوالہ مہر آصف نذیر ایڈووکیٹ کے والد سینئر صحافی بانی و سابق صدر پریس کلب مہر نذیر احمد حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انکی عمر 80 سال تھی مہر نذیر احمد نے پاکستان ٹائمز جیسے بڑے اخبار کیساتھ وابستگی کے باوجود اپنے شہر کے چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کو بھی نظر انداز نہیں کیا’ علاقے کے سیاسی سماجی اور مذہبی موضوعات سے متعلق امور میں ہمیشہ مثبت دلچسپی رہی، پچاس سال سے زائد عرصے پر محیط صحافتی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں