پریس کلب ساہیوال کے سالانہ انتخابات مکمل

ساہیوال (بیوروچیف)ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے جس میں ڈیموکریٹک جرنلسٹ گروپ اور پروگریسو الائنس گروپ نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ انتخاب میں حصہ لینے والے دونوں گروپس کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت اور کانٹے دار ثابت ہوا۔ تاہم نسبتاً جونیئر صحافیوں پر مشتمل ڈیموکریٹک جرنلسٹ گروپ نے سینئر صحافیوں کے گروپ کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا۔ موجودہ انتخابی نتائج صحافتی، عوامی اور سماجی حلقوں کے لیے انتہائی حیران کن ثابت ہوئے۔ پروگریسو الائنس گروپ نے پریس کلب میں طویل مدت سے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی تھی جس میں جونیئر صحافیوں کے استحصال کو وطیرہ بنایا ہوا تھا۔ بالآخر اس روائتی کھیل کا خاتمہ موجود ہ انتخابات میں ہو گیا جو کہ انتہائی خوش آئند دور رس نتائج کا حامل ثابت ہو گا۔موجودہ نتائج نے ساہیوال بھر کے تمام صحافتی حلقوں میں نئی روح پھونک دی ہے۔ڈیموکریٹک گروپ کے پیر سید طمطراق محاسن شاہی نے بطور سینئرنائب صدر، میاں وسیم ریاض نائب صدر، جاوید شوکت وینس نائب صدر، جنرل سیکرٹری نوید غنی چوہدری،،محمد رمضان جوائنٹ سیکرٹری اور رائو محمد عتیق نے بطور فنانس سیکرٹری کامیابی حاصل کی جبکہ دونوں گروپس کے صدارتی امیدواران حافظ وحید احمد اور نعیم شیخ کے درمیان ووٹ حاصل کرنے کی تعداد برابر رہے جس کے باعث دونوں صدارتی امیدواران کے درمیان صدر کا الیکشن اسی ہفتے دوبارہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں