13

پریس کلب صحافیوں کا گھر،اسکا وقار برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،شاہد علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے گروپ لیڈر و صدر شاہد علی کینیڈا کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ واپسی پر انہوں نے پریس کلب کے اراکین سے اپنے دفتر میں ملاقات کی، جس میں شہر کی مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداران، سینئر صحافیوں اور اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ملاقات کے دوران پریس کلب کے جاری انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں اور صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہد علی نے اراکین سے مختلف معاملات پر بریفنگ لی اور آئندہ کے لیے بہتری کے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گروپ لیڈر و صدر فیصل آباد پریس کلب شاہد علی نے کہا کہ فیصل آباد پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے، اس کے وقار، اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پریس کلب کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کو ندامت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ شاہد علی گروپ ماضی کی طرح آئندہ بھی صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح کے لیے سرگرم کردار ادا کرتا رہے گا۔ملاقات کے اختتام پر شرکا نے شاہد علی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی سربراہی میں فیصل آباد پریس کلب مزید ترقی، اتحاد اور استحکام کی نئی منزلوں کو چھوئے گا۔ملاقات میں نائب صدر ظفران سرور،فنانس سیکرٹری ملک شوکت علی ، ایگزیکٹو ممبران افشاں بتول ،حنا جمیل ،شاہد محمود ،رانا محسن فاروق، محمد نعیم شاکر، علی رضا ملک، رانا توصیف ،ارشد انصاری ایڈیٹر کونسل گروپ لیڈر زاہد مان ،میاں سعید ،جنرل سیکرٹری مراتب جٹ ،رانا شریف ،رانا جاوید، سابق صدر پریس کلب عبدالرحمن ،چیئرمین الیکشن کمیشن میاں بشیر احمد اعجاز، سابق سیکرٹری کاشف فرید ،سابق سینئرنائب صدر شوکت علی وٹو،صدر سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم ،میاں منور اقبال ،صدر پاکستان وومن جرنلسٹ فورم شہناز محمود ،رانا اقبال حسن ،صدر فوٹو جرنلسٹس اسیوسی ایشن محمد طاہر ،رانا صابر،صابر شاہ ،میڈم مریم، بیوروچیف پی ٹی وی حافظ علی عابد،بابا سلیم شاہ،عثمان سالار،حاجی اسد،حمید شاکر،شیخ اعجاز احمد،صغیر سانول ”ڈیلی بزنس رپورٹ سے اظہار الحسن نقوی، محمد اختر جاویداورغلام غوث”، عمر اعجاز، محمد نعیم چوہدری فوٹو گرافر،محمد امین چوہدری، میاں ندیم احمد،بلال ڈوگر،حنان بخاری، علی رضا ، معسوداحمد بھٹہ ،ملک اجمل ،ندیم راجپوت ،رانا اظہر، ملک شوکت علی تبسم ،عقیل پرویر، رانا زاہد اقبال ،صدر پی ایف یوجے میاں ساجد ،فہیم مشتاق کھنہ رانا عتیق الرحمان ،طارق محمود کمبوہ ،حشمت خان ،اعظم نیازی ،ویگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں