پریس کلب فیصل آباد کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ، یاسر کھار اایڈووکیٹ،میاںطاہرایوب،اجمل حسین بدر ، شیخ محمدمشتاق نے پریس کلب کے انتخابات میں شاہدعلی کوصدر،سیدعزادارحسین کو سیکرٹری ودیگر عہدے داران اور ایگزیکٹو ممبران کو منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت میڈیا انڈسٹری شدید دبائو اور بحران کا شکار ہے، ایسے میں نومنتخب عہدیداران کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے کہ وہ میڈیا کمیونٹی کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد کومزید موثر بنائیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدے داران اپنی ذمہ داری احسن انداز میں پوری کرتے ہوئے پاکستان کے تیسر ے بڑے شہر کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں