3

پریس کلب مکوآنہ اور سمندری کے عہدیداروں کا چناؤ مکمل

اواگت (نامہ نگار)انصاف پریس کلب مکوانہ کے سالانہ انتخابات مکمل۔ گروپ لیڈر نوجوان صحافی ذوالقرنین طاہر کی قیادت میں نئی باڈی منتخب۔ انصاف پریس کلب مکوانہ میں سالانہ انتخابی تقریب نہایت وقار اور جوش و خروش سے منعقد ہوئی، جس میں نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی گئی۔ تقریب میں صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کیا۔انتخابات کے نتیجے میں ملک سرفراز چیئرمین، رانا اعجاز احمد وائس چیئرمین، سید عامر حسین بخاری صدر اور ملک رضوان جنرل/جرنلسٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ نئی قیادت صحافت کے وقار، آزادی اور عوامی مسائل کے مثر اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریگی۔تقریب کی سرپرستی گروپ لیڈر نوجوان صحافی ذوالقرنین طاہر نے کی، جنہیں صحافی برادری کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔دریں اثناء ۔سمندری (نامہ نگار) یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب سمندری(رجسٹرڈ )کے عہدیدرا ن کے چناکا عمل مکمل ہو گیا سال2026کیلئے میاں ولید مجید صدر پریس کلب اور اظہر عباس جاوید صدر یونین آف جرنلسٹس منتخب ہو گئے صدر مرکزی انجمن تاجران شبیر احمد مہالمی اور ڈاکٹر رانا جاوید ارشاد نے نو منتخب عہدیدران کا اعلان کیاانتخابات کیلئے مجلس عاملہ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت چیئرمین مجلس عاملہ رانامحمد جاوید نیکی جس میں اراکین پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس نے شرکت کی اجلاس میں 25دسمبر کے اجلاس کے فیصلوں کے مطابق معززین شہرمیاں شبیر مہالمی اور ڈاکٹر رانا جاوید ارشاد نے نو منتخب صدور اور جنرل سیکرٹریز کی کامیابی کا اعلان کیا نو منتخب صدور میاں ولید مجید اور اظہر جاوید نے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے وسیع تر مفاد کیلئے نئے عزم اور جذبہ سے کام کرنے کا عزم کیا اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں