20

پریشر ککر پھٹنے سے ماں 3بچوں سمیت جھلس گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ ابدالی چوک میں پریشر ککر پھٹنے سے ماں تین بچوں سمیت بری طرح جھلس گئی، جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمن آباد کے علاقہ ابدالی چوک کے رہائشی سیف الرحمن کی اہلیہ کھانا تیار کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکے سے پریشر ککر پھٹ گیا، جسکی لپیٹ میں آ کر اسکی اہلیہ 25سالہ ثانیہ بی بی’ 2سالہ عبدالرافع’ 3سالہ منتشا فاطمہ اور 8ماہ کا عون محمد بری طرح جھلس گئے۔ جنہیں فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں