32

پریم یونین کے آرگنائزر خالد محمود کی رہائشگاہ پر ایلو مینائی گروپ کی گولڈن جوبلی تقریب کاانعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی چیف آرگنائزر خالدمحمود چوہدری کی رہائش گاہ پرایلومینائی گروپ پیپلز کالونی ،جیون سنگھ کی گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی صدارت چیف پیٹرن سابقہ نیشنل اتھلیٹ،سابقہ پرنسپل گورنمنٹ کالج نارنگ منڈی پروفیسررانااحسان احمد نے کی۔تقریب میں سابقہ یوسی ناظم/چیئرمین میاں مجیرالشریف ایڈووکیٹ،عامر چیمہ یوایس اے،فیاض بٹ کینیڈا،چوہدری علاالدین تنگ، چوہدری ضیا الدین تنگ،سلیم اللہ خان، رانا وقار احمد، عبدالحمید گل،چوہدری عابدحسین،حاجی محمداشفاق،محمود بھٹی،انتصارمان،محمدفاروق بٹ، چوہدری مظہرگجر،محمدعثمان رانجھا،محمدزاہدگل،چوہدری محمدبابرگجر جبکہ رانامحمدالطاف نے فرانس سے وڈیو لنک سے شرکت کی۔تقریب کے شرکا نے اپنے بچپن اورسکو ل،کالج کی یادوں کو تازہ کیا اور ایک دوسرے کے اہل و عیال کے بارے میں معلومات لیں، اس موقع پر گروپ کے تمام شرکا کے والدین،عزیزواقارب اورگروپ کے فوت شدگان ممبران کیلئے دعائے مغفرت کی۔گروپ کے دو ممبران کے درمیان رنجش کو دور کروا کے انہیں گلے ملوایا۔ خالدمحمود چوہدری اور پروفیسررانااحسان احمدنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کے پچاس سال سے گروپ ممبران کے درمیان بھائی چارہ اور دوستی قائم ہے جو ایک منفرد مثال ہے،ان شا اللہ یہ تعلق آئندہ بھی قائم رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں