34

پری مون سون کی پہلی بارش ‘ فیصل آباد کی سڑکیں ‘ گلی محلے جوہڑ بن گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گزشتہ شب چلنے والی تیز ہوائوں نے گرمی کا زور توڑ دیا جبکہ آج بدھ کو فیصل آباد اور گرد ونواح میں کالی گھٹائیں چھا گئیں اور شہر بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ فیصل آباد بھر میں موسلادھار بارش سے گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بارش سے نشیبی علاقوں اور بالخصوص مویشی منڈیوں میں پانی جمع ہونے سے جل تھل ہو گیا، شہریوں اور بیوپاریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق آج فیصل آباد میں موسم گرما کی بارش کے دوران گرمی سے ستائے ہوئے شہری بارش میں نہاتے رہے اور بارش کے باعث نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ مویشی منڈیوں میں بھی بارش کی وجہ سے جل تھل ہو گیا اور خانوآنہ مویشی منڈی’ نیاموآنہ مویشی منڈی سمیت دیگر مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ مویشی منڈیوں میں بارش کے باعث قربانی کے جانوروں کو باندھنے میں مشکلات پیش آنے لگی جبکہ مویشیوں کے گوبر اور دیگر آلائشوں کے باعث تعفن اُٹھنے لگا جبکہ جانوروں کی خریداری کیلئے جانے والے شہری بھی مویشی منڈیوں میں پھنس گئے۔ علاوہ ازیں حالیہ بارش کی وجہ سے فیصل آباد کے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے اور لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم شدید گرمی اور لو چلنے کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہونے پر منچلے نوجوان بارش میں نہاتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں